تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں انوکھا واقعہ، چوروں نے کار میں دوگائیوں کی چوری کرلی

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ۔ اس حیران کن واقعہ نے مقامی افراد کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، جو اب ایسی عجیب و غریب چوریوں پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ضلع میں بدلتے جرائم کے رجحان کو ظاہر کرتی ہوئی ایک حیران کن چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ بھینسہ منڈل کے سنکلی گاؤں میں راجندر اور راجوا نامی کسان جوڑے کی دوگائیوں کی چوری کار میں کی گیی

متعلقہ خبریں
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

یہ واقعہ رات دیرگیے پیش آیا۔ جب گھر کے قریب بندھی ہوئی گائیں اچانک غائب ہو گئیں تو مالکین نے ساری رات تلاش کی، لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ صبح 8 بجے تک بھی گائیں نہ ملنے پر انہوں نے قریبی گھروں کے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج دیکھی، جس میں کچھ مشتبہ افراد کو ایک کار میں گائیں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔


پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ۔ اس حیران کن واقعہ نے مقامی افراد کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، جو اب ایسی عجیب و غریب چوریوں پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


یہ واقعہ نہ صرف ایک انوکھے جرائم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وقت کے ساتھ مجرموں کے طریقے کس طرح بدل رہے ہیں۔ اب وہ روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید ٹکنالوجی اور غیر متوقع حکمت عملیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔


پہلے صرف قیمتی اشیاء جیسے زیورات، نقدی یا گاڑیاں چوری ہوتی تھیں، لیکن اب چوروں کا نشانہ جانور بھی بن رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس نئی اور چونکا دینے والی مجرمانہ سوچ کی واضح مثال ہے۔