جرائم و حادثات

دکان میں گانجہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

شہرحیدرآباد کی مادھاپورایس اوٹی پولیس نے دکان میں گانجہ فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مادھاپورایس اوٹی پولیس نے دکان میں گانجہ فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تفصیلات کے مطابق، ایس او ٹی مادھاپور کی ٹیم نے گچی باولی کے نانک رام گوڑہ میں انورادھا بائی نامی خاتون کی جانب سے چلائے جانے والی کرانہ کی دکان فروخت کے لیے رکھا گیا 300 گرام گانجہ ضبط کر لیا۔

تحقیقات کے دوران انورادھا بائی نے بتایا کہ وہ اس گانجہ کو چھوٹے پیکٹوں میں تیار کرتے ہوئے طلبا اور مزدوروں کو فروخت کیا کرتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے پاس سے گانجے کے 39 پیکٹ (300 گرام)، 1200 روپے نقد اور 1 موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔ گچی باؤلی پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w