تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کے خلاف انتخابی مقابلہ کیلئے سنجیدہ ہوں:ای راجندر
سابق وزیروتلنگانہ بی جے پی کے لیڈرای راجندر نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ وہ گجویل اسمبلی حلقہ سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف انتخابی مقابلہ کرنے کے بیان پر سنجیدہ ہیں۔
حیدرآباد: سابق وزیروتلنگانہ بی جے پی کے لیڈرای راجندر نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ وہ گجویل اسمبلی حلقہ سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف انتخابی مقابلہ کرنے کے بیان پر سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے پیش قیاسی کی کہ زعفرانی جماعت کے ہاتھوں یقینا وزیراعلی کو شکست ہوگی۔راجندرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی نے ان کو حضورآبادکے ضمنی انتخاب میں شکست دینے کیلئے سینکڑوں کروڑروپئے صرف کئے۔
بیشتر وزرا اور لیڈروں کو لگایا، ساتھ ہی اس حلقہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ساری سرکاری مشنری کا بھی استعمال کیا۔
راجندر نے کہاکہ انہوں نے اُس وقت وزیراعلی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان کی پارٹی سے اس حلقہ کے امیدوارکو ٹہرائے جانے کے بجائے وہ خود ان کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ان کا اگلا نشانہ وزیراعلی ہیں اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔