جرائم و حادثات

ممبئی کے عوامی بیت الخلاء سے خاتون کی جھلسی ہوئی نعش برآمد

خاتون کو فوری قریبی ملنڈ دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو اس کی اطلاع دی۔ تاہم پیر کی صبح ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واردات کے وقت بیت الخلاء کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

ممبئی: ممبئی کے ملنڈ علاقہ کے عوامی بیت الخلاء سے ایک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔  پولیس کے مطابق اتوار کی رات تقریباً11:15 بجے کچھ افراد نے وسنت پبلک پارک کے پاس ایک عوامی بیت الخلاء سے دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کے بعد وہاں موجود افراد نے فوری چوکیداروں سے رابطہ کیا۔ چوکیداروں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
پریتی یورولوجی میں ہندوستان کی پہلی کی ہول سرجری کے ذریعہ دونوں یورٹرز کی کامیاب تبدیلی
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا

خاتون کو فوری قریبی ملنڈ دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو اس کی اطلاع دی۔ تاہم پیر کی صبح ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واردات کے وقت بیت الخلاء کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔