حیدرآباد

کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کروائی جائے گی:وزیر آبپاشی تلنگانہ

اتم کمارریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجکٹ کو کس نے منظورکیا ہے، اس کا ڈیزائن کس نے تیار کیا ہے اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کو جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی نے کہا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کروائی جائے گی کیونکہ ہزاروں کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ میڈی گڈہ بیریج اندرون دوسال منہدم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجکٹ کو کس نے منظورکیا ہے، اس کا ڈیزائن کس نے تیار کیا ہے اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کو جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

اس بے قاعدگی کے ذریعہ سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایاگیا۔وزیرموصوف نے کہا کہ پہلے ہی اس معاملہ کی جانچ کا اعلان کردیاگیا ہے۔اس سلسلہ میں کام کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w