حیدرآبادمیں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
حیدرآباد کے بشمول ملک بھر میں سونا کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔ مگر اب زرد دھات کی طلب میں اضافہ کے بعد دوبارہ اس کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ویک ینڈ (ہفتہ کے آخری دن) سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز 24 کیرٹ (قیراط) کے 10 گرام سونے کی قیمت72,770 روپے تک پہونچ گئی۔ جمعہ کے روز24قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت71,620 روپے تھی اس طرح تین دنوں میں اس کی قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس طرح شہر میں 22کیرٹ کے 10گرام (ایک تولہ) سونا کی قیمت میں 66,700 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ جمعہ کے روز اس کی قیمت 65,650 روپے تھی اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد زرد دھات کی قیمت میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔
مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی کی شرح15 فیصد سے گھٹا کر6 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد حیدرآباد کے بشمول ملک بھر میں سونا کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔ مگر اب زرد دھات کی طلب میں اضافہ کے بعد دوبارہ اس کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے۔