جرائم و حادثات

شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون سافٹ ویر انجینئر کا گلہ کاٹ دیا

گنیش، جو فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا ہے، خاتون سافٹ ویر انجینئر سے جو اسکی رشتہ دار بتائی گئی ہے۔ شادی کرنا چاہتا تھا تاہم اے پی کے ضلع پالناڈو کے موضع پیڈو گورالہ کی رہنے والی اس لڑکی نے گنیش سے شادی کی تجویز مسترد کردی۔

حیدرآباد: شادی کی تجویز مسترد کرنے پر ایک شخص نے کل یہاں ایک 22 سالہ سافٹ ویر انجینئر کاگلا کاٹ دیا جسے شدید زخمی حالت میں حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط

 یہ واقعہ منگل کے روز رات دیر گئے ناسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پپلا گوڑہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گنیش، جو فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا ہے، خاتون سافٹ ویر انجینئر سے جو اسک ی رشتہ دار بتائی گئی ہے۔

شادی کرنا چاہتا تھا تاہم اے پی کے ضلع پالناڈو کے موضع پیڈو گورالہ کی رہنے والی اس لڑکی نے گنیش سے شادی کی تجویز مسترد کردی۔ یہ لڑکی حیدرآباد کی ایک سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتی تھی اور وہ گچی باؤلی علاقہ میں ایک ہاسپٹل میں رہتی تھی۔

 گنیش منگل کی شب ہاسپٹل گیا اور لڑکی کو پپلا گوڑہ میں ٹی گیرل ہوٹل کے قریب ایک مقام پر لے آیا جہاں اُس نے لڑکی کے سامنے ایک بار پھر شادی کی تجویز رکھی مگر لڑکی نے شادی کی اس تجویز کو دوبارہ مسترد کردیا۔

 دونوں میں بحث وتکرار ہوئی اس دوران نوجوان نے اپنے بیاگ سے چاقو کے گہرے زخم آئے۔ راہ گذر نے والے چند افراد نے ڈائل100 پر فون کیا۔ پولیس فوری جائے واقوع پہنچی۔ پولیس نے لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کردیا اور گنیش کو گرفتار کرلیا۔