آندھراپردیش
اے پی: ٹرالی کو لاری کی ٹکر۔4افرادہلاک
حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے حادثہ کی شکارگاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پلناڈوضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے ونی کونڈہ منڈل اُس وقت پیش آیاجب پپیتے کے لوڈ کے ساتھ جانے والی ٹرالی کو لاری نے ٹکر دے دی۔مہلوکین زرعی مزدورتھے۔
حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے حادثہ کی شکارگاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔