دہلی

دہلی میں نوجوان نے خاتون کو چاقو مار کر زخمی کیا

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ ایسٹ آشیش مشرا نے آج بتایا کہ دیال پور پولیس اسٹیشن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 109(1) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے دیال پور علاقے میں جمعرات کو ایک نوجوان نے ایک خاتون کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست


یہ واقعہ منگل بازار روڈ نیو مصطفی آباد میں پیش آیا۔ زخمی 18 سالہ خاتون کو اس کے اہل خانہ نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔


ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ ایسٹ آشیش مشرا نے آج بتایا کہ دیال پور پولیس اسٹیشن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 109(1) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔


تفتیش میں ملزم کی شناخت جہان (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پہلے اس عورت کا دوست تھا۔ بعد ازاں خاتون نے شادی کر لی اور اس نے خود کو ملزم سے دور کر لیا۔ لیکن جہان شادی کے بعد بھی عورت پر غیر قانونی تعلقات کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ خاتون کے انکار پر مشتعل ہو کر ملزم نے اس پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔


پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جہان نے پولیس پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔


پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔