دہلی
7 کروڑ بچوں کا آدھار خطرے میں! اسکولوں میں بائیو میٹرک اپڈیٹ کی تیاری، نہ کرایا تو آدھار معطل ہونے کا خدشہ
بائیو میٹرک اپ ڈیٹ وقت پر نہ کرایاگیاتو 7سال بعد آدھار نمبر ڈی اکٹیویٹ ہوجائے گا۔ 5 اور 7 سال کے بیج اپڈیٹ کرایاگیا تو یہ فری ہوگا۔ 7 سال گزرجانے کے بعد 100 روپئے دینے ہوں گے۔
نئی د ہلی (پی ٹی آئی) یو آئی ڈی اے آئی دو ماہ بعد اسکولوں کے ذریعہ مرحلہ وار بچوں کے بائیو میٹرک اپ ڈیٹ کا پروجیکٹ شروع کرنے پر کام کررہی ہے۔ آدھار ادارہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او بھونیش کمار نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ 7 کروڑ سے زائد بچوں نے بائیو میٹرک اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے حالانکہ یہ 5 سال کی عمر مکمل ہوتے ہی ضروری ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ہم ایک پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔ ماں باپ کی رضامندی سے اسکولوں کے ذریعہ بائیو میٹرک اپڈیٹ کیاجائے گا۔ ہم فی الحال اِس ٹکنالوجی کی ٹسٹنگ کررہے ہیں اور یہ 45 تا 60 دن میں تیار ہوجائے گی۔
بائیو میٹرک اپ ڈیٹ وقت پر نہ کرایاگیاتو 7سال بعد آدھار نمبر ڈی اکٹیویٹ ہوجائے گا۔ 5 اور 7 سال کے بیج اپڈیٹ کرایاگیا تو یہ فری ہوگا۔ 7 سال گزرجانے کے بعد 100 روپئے دینے ہوں گے۔