ویراٹ کوہلی کی سنچری اور مفت بریانی (ویڈیو)
ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویراٹ کوہلی نے کیریر کی 50ویں سنچری اسکور کی تو بریانی کھانے کیلئے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔
مبئی: ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویراٹ کوہلی نے کیریر کی 50ویں سنچری اسکور کی تو بریانی کھانے کیلئے لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔
کوہلی کی سنچری پر اترپردیش ایک ریسٹورنٹ پر بریانی کیلئے بھیڑ جمع ہوگئی۔ دراصل ریسٹورنٹ کے مالک نے اعلان کیا تھاکہ اگر کوہلی جتنے بھی رنز بنائیں گے وہ بریانی پر اتنے فیصد رعایت دیں گے۔
جب کوہلی نے سنچری بنائی تو ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی کیونکہ رعایت 100 فیصد ہوگئی تھی مطلب چکن اور مٹن بریانی کی پلیٹیں مفت میں ملنے لگیں۔
اس سے پہلے کہ ریسٹورینٹ کے مالک کا سامان ختم ہوتا، ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب قطار میں کھڑے لوگوں نے ریستوران کے مالک سے مزید بریانی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ شروع کردیا۔
آخر کار مالک کو مزید توڑ پھوڑ سے بچنے کیلئے اپنا ریسٹورینٹ بند کرنا پڑا۔
مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج منوج کمار پانڈے نے بتایاکہ چونکہ ریستوران کے باہر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا تھا، اس لیے کسی بھی طرح کی امن و امان کی صورتحال بگڑنے سے بچانے کیلئے پولیس ٹیم تعینات کرنی پڑی۔