حیدرآباد

تڑی پار کون ہے؟۔ تلنگانہ میں ہورڈنگ

نامعلوم یہ پوسٹر، سہراب الدین شیخ فرضی انکاونٹر کے حوالہ سے لگایا گیا ہے۔ اس انکاونٹر میں امیت شاہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔ اسے2010 میں قتل، اور جبری وصولی کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تلنگانہ آمد سے عین قبل شہر حیدرآباد میں ایک ہورڈنگ لگائی گئی جس پر ”تڑی پار کون ہے؟“ تحریر ہے۔ آن لائن پر آنے والا ویڈیو کے مطابق یہ پوسٹر، یہاں پنجہ گٹہ میٹرو پولیس اسٹیشن کے قریب لگایا گیا ہے۔

نامعلوم یہ پوسٹر، سہراب الدین شیخ فرضی انکاونٹر کے حوالہ سے لگایا گیا ہے۔ اس انکاونٹر میں امیت شاہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔ اسے2010 میں قتل، اور جبری وصولی کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرضی انکاونٹر کیس میں سپریم کورٹ نے امیت شاہ پر2010 سے2012 تک گجرات میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا تھا۔

دریں اتنا تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ سے ایک دن قبل ہفتہ کے روز حلقہ منگوڈ میں پارٹی کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کردیا تھا۔ اور یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بی جے پی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 قبل ازیں حلقہ منگوڈ میں بلڈوزرس کے ساتھ کے چندر شیکھر راؤ کی تصاویر کے کئی پوسٹرس دکھائی دئیے جس پر ناقابل تسخیر تلنگانہ اور کے سی آر درج تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹر وائرل ہونے کے بعد اس کو بی جے پی کیلئے ایک پیام سمجھا جارا ہے۔ امیت شاہ، 5بجے شام منگوڈ حلقہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

a3w
a3w