عامر خان نے کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر امیتابھ کو ان کی شادی کا کارڈ دکھایا
عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان امیتابھ بچن کو کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لئے انہیں سرپرائز دیں گے۔ دونوں 'کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16' میں نظر آئیں گے۔ امیتابھ 11 اکتوبر کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائیں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پروفیشنلسٹ عامر خان نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) 16 کے سیٹ پر امیتابھ بچن کو ان کی شادی کا کارڈ دکھایا ہے۔ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ ہر سال امیتابھ بچن کی سالگرہ ایک خاص انداز میں مناتا ہے۔ اس سال بھی کے بی سی 16 میں یہ دن بہت خاص ہونے والا ہے۔
عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان امیتابھ بچن کو کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لئے انہیں سرپرائز دیں گے۔ دونوں ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ میں نظر آئیں گے۔ امیتابھ 11 اکتوبر کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائیں گے۔
عامر خان کے بی سی میں امیتابھ بچن سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ اس پر امیتابھ کہتے ہیں کہ ہاں، 3 جون 1973 کو ان کی شادی ہوئی تھی، لیکن عامر خان امیتابھ بچن سے ثبوت مانگتے پھر وہ ان کو ان کی شادی کا کارڈ دکھا دیتے ہیں۔ جسے دیکھ کر امیتابھ بچن کافی خوش ہوجاتے ہیں۔ عامر خان کہتے ہیں کہ یہ ہے ثبوت جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں آپ کا نمبر 1 فین ہوں۔
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے 11 اکتوبر کو نشر ہونے والے ایپی سوڈ کا پرومو جاری کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے، عامر خان نے ثبوت دے کر یہ دکھادیا کہ وہ اے بی کے سب سے بڑے مداح ہیں۔ دیکھیں کون بنے گا کروڑ پتی، مہانائک کی سالگرہ کا اسپیشل 11 اکتوبر کو رات 9 بجے صرف سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر۔