تلنگانہ

سڑک حادثہ کے بعد بے ہوش شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے ڈاکٹر نے جان بچالی

راجیشور نے فوری طورپر سی پی آر کیا جس پر اس شخص کی سانس بحال ہوگئی۔بعد ازاں اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹر راجیشور نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کے طور پراس شخص کی جان بچا کر انہیں کافی خوشی ہوئی۔

حیدرآباد:سڑک حادثہ کے بعد بے ہوش ایک شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے اس کی جان بچائی جو سڑک سے گذررہاتھا۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے مشہور ڈاکٹر راجیشور کل شام آرمورو نظام آباد سڑک سے گذررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: کویتا کا ردعمل
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے دیکھا کہ سڑک پر حادثہ کے بعد ایک شخص بے ہوش ہوکر گرپڑا ہے۔ راجیشور نے فوری طورپر سی پی آر کیا جس پر اس شخص کی سانس بحال ہوگئی۔بعد ازاں اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹر راجیشور نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کے طور پراس شخص کی جان بچا کر انہیں کافی خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ حادثہ کے وقت وہاں کئی افرادموجود تھے، لیکن کسی نے سی پی آر نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سماج میں ابھی بھی سی پی آر کے بارے میں بیداری نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ بات ہے کہ کم از کم ان کے خاندان کے افراد سی پی آر نہیں کرتے جب ان کے خاندان کے کسی رکن کو دل کا دورہ پڑتا ہے۔

a3w
a3w