انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی (معہ تصاویر)
تصاویر میں ایرا خان کو سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے کو سیاہ رنگ کے سوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی دختر ایرا خان نے آج ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے سے منگنی کرلی۔ ایرا کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
تصاویر میں ایرا خان کو سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے کو سیاہ رنگ کے سوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
منگنی کی تقریب میں ایرا کے والد عامر خان، والدہ رینا دتہ، کرن راؤ، عامر خان کے بھانجے عمران خان اور دادی زینت حسین نے شرکت کی۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں عامر خان کو روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے میچنگ دھوتی کے ساتھ کرتہ پہن رکھا ہے۔
مشہور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھارے نے چند ماہ قبل اٹلی میں اپنے ایک سائیکلنگ ایونٹ میں ایرا خان کو پروپوز کیا تھا۔ یہ جوڑا کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کررہا تھا۔