دہلی

مرحوم مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے ضمانت منظور

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو راحت میں سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو راحت میں سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی۔

متعلقہ خبریں
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
ای ڈی صرف منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کرسکتا ہے: دہلی ہائیکورٹ
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے 9 مئی کے احکام پرے رکھ دیئے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے عباس انصاری کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی تھی۔

بنچ نے مختار انصاری مرحوم کے لڑکے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحت کی عدالت شرائط عائد کرسکتی ہے تاکہ ملزم گواہوں پر اثرانداز نہ ہوسکے‘ ثبوت سے چھیڑچھاڑ نہ کرسکے۔