سوشیل میڈیا

میاں بیوی کی لڑائی، بینکاک جانے والی فلائٹ کو دہلی ایئرپورٹ پراُتاردیاگیا

میونخ سے بینکاک جانے والی فلائٹ کو مسافروں کی لڑائی کے باعث نئی دہلی میں اتارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لفتھانسا کی فلائٹ ایل ایچ 772 کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پر موجود میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جانے والی جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا کی فلائٹ کو میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے باعث ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتارنا پڑ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

چہارشنبہ کو میونخ سے بینکاک جانے والی فلائٹ کو مسافروں کی لڑائی کے باعث نئی دہلی میں اتارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لفتھانسا کی فلائٹ ایل ایچ 772 کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پر موجود میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔

نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سکیورٹی نے اے این آئی کو بتایا کہ ’میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس لڑائی کے باعث فلائٹ کو نئی دہلی اتارا گیا۔‘

نئی دہلی میں اترنے سے قبل اس فلائٹ نے پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مانگی جسے نامعلوم وجوہات کے باعث پاکستان نے مسترد کر دیا جس کے بعد یہ پرواز نئی دہلی اتر گئی۔ نئی دہلی میں فلائٹ کے اترنے کے  بعد لڑائی جھگڑا کرنے والے میاں بیوی کو جہاز سے اتار دیا گیا اور سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب لفتھانسا ایئرلائن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بدھ 29 نومبر کو میونخ سے بینکاک جانے والی پرواز ایل ایچ 772 کو مسافروں کی لڑائی کے باعث دہلی میں اتارا گیا۔ لڑائی کرنے والے جوڑے کو سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ فلائٹ معمولی تاخیر کے بعد بینکاک روانہ ہوجائے گی۔‘

خیال رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ دہلی سے مصر جانے والی فلائٹ میں ایک مسافر نے باقی مسافروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا تھا اور جہاز کی سیٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد اُسے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔