حیدرآباد

عابد علی خان محبت اردو ایوارڈ و جشن فاروق شکیل کا انعقاد، انجمن محبان اردو کی ستائش

انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام سالانہ عابد علی خان یادگار محب اردو ایوارڈ تقریب 29 جون بروز ہفتہ شام 6 بجے اردو ہال، حمایت نگر میں منعقد ہوئی جو کہ ہر سال انجمن محبان اردو کی جانب سے صحافتی وادبی خدمات کے لئے عابد علی خان سے موسوم دیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام سالانہ عابد علی خان یادگار محب اردو ایوارڈ تقریب 29 جون بروز ہفتہ شام 6 بجے اردو ہال، حمایت نگر میں منعقد ہوئی جو کہ ہر سال انجمن محبان اردو کی جانب سے صحافتی وادبی خدمات کے لئے عابد علی خان سے موسوم دیا جاتا ہے۔

اس بار حیدر آباد و اضلاع کے صحافت اور اردو شعر و ادب سے وابستہ شخصیتوں ڈاکٹر سید شجاعت علی مجیح صوفی ممتاز کالم نگار، جناب محمد ریاض احمد سینئر صحافی، کالم نگار واینکر ، ڈاکٹر جاوید کمال مدیر ریخته نامه، جناب سلیم فاروقی (جدہ) سر پرست جده اردو اکیڈیمی اور شاعر جناب اقبال درد کو دیا گیا۔

ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف نے صدارت کی جبکہ طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن سینئر صحافی ایم اے ماجد ، خلیق الرحمن اور خسرو نواب بحثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔

مسکین احمد بانی وصدر انجمن محبان اردو تلنگانہ نے خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بزم ظرافت کے قیام کا مقصد مزاح کے ادب کو بھی فروغ دینا ہے اور اس بزم کے تحت نہ صرف مزاحیہ مشاعرے منعقد کیے جائیں گے بلکہ مزاح کاروں کے بھی اعتراف خدمات کے جلسے منعقد کر کے انہیں اعزازت سے نوازا جائے گا۔

مسکین احمد نے کہا آج بزم ظرافت کی رسمی افتتاحی تقریب میں ہم منور علی مختصر، حامد کمال اور قادر شریف کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ایک رسم ادا کی ہے اور ائندہ با ضابطہ بڑے پیمانے پر مزاحیہ مشاعرے و مزاحیہ تقریبات کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مزاحیہ فنکاروں کو ان کےشایان شان اعزازت سے نوازا جائے گا۔

طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن نے کہا کہ ہندوستان میں اردو کی نشاط ثانیہ کے لئے جنوبی ہند سے جس شخصیت نے اپنا لوہا منوایا اس میں جناب عابد علی خان بانی ایڈیٹر روزنامہ سیاست کا بہت بڑا کردار ہے۔

عابد علی خان محب اردو ایوارڈ تقریب کو میں ان کی خدمات کے اعتراف کے لئے ایک سنگ میل تصور کرتا ہوں طارق انصاری نے عابد علی خان مرحوم کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی کے جن سورماؤں نے اپنی جان ہتھیلی پر لے کر ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف کام کیا اسی طرح ہندوستان میں اردو کی بقاء ، ترقی اور ترویج کے لئے ادارہ سیاست کے بانی ایڈیٹر جناب عابد علی خان مرحوم کی خدمات رہی ہیں۔

صدرانجمن محبان اردو تلنگانہ جناب سید مسکین احمد نے عابد علی خان محب اردو یارڈ تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے ہمیں اردو کے سنہرے مستقبل سے منسلک کر دیا ہے۔

پروگرام کے آغاز میں لطیف الدین لطیف نے ابتدائی کلمات اداء کئے۔ جناب شیخ نعیم ، رفیعہ نوشین اور منو علی مختصر بالترتیب ادبی اجلاس سنجیدہ مشاعرہ اور مزاحیہ مشاعرہ کی نظامت کی۔

استاد سخن مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل کی طویل شعری سفر کے اعتراف میں جشن فاروق شکیل کا اہتمام کیا گیا اور انہیں یادگار مومنٹو کے علاوہ، شال پوشی و گل پوشی کی گئی انجمن کے علاوہ اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی ، کاروان ادب ، مہر ارگنائزیشن کے علاوہ دیگر شخصیتیں وشاگردوں نے کثرت سے صاحب جشن کی گلپوشی کی، رفیعہ نوشین نے مضمون پیش کیا۔

شاہد عدیلی علاوہ دیگر نے تہنیتی کلام پیش کیا۔ قطر کے مظفر نایاب کا قطعہ تاریخ پیش کیا گیا۔ سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ یحی خان ( مسقط ) ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، سمیع اللہ سمیع ، سیف نظامی ، اقبال در دانجنی کمار گوگل، ممتاز لکھنوی، پروفیسر مسعواحد ، افتخار عابد، بصیر خالد، ارجمند بانو ، رفیعہ نوشین ، صبیحہ تبسم اور ا طنز و مزاح کے ممتاز شعر شاہد عدیلی ، اکٹر معین امر بمبو، پیسکل جگتیالی ، لطیف الدین لطیف اور ہنس مکھ حیدر آبادی نے اپنے کلام سے محفوظ کیا ۔ شائقین شعر و ادب کی کثیر تعداد موجود تھی لطیف الدین لطیف کے شکریہ پر اس کامیاب تقریب و مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

a3w
a3w