حیدرآباد کے بس بھون پر اے بی وی پی کا دھرنا
حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع بس بھون کے قریب اُس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جب اَکھِل بھارتیہ وِدھیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) کے کارکنوں اور طلبہ نے اچانک دھرنا دیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع بس بھون کے قریب اُس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جب اَکھِل بھارتیہ وِدھیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) کے کارکنوں اور طلبہ نے اچانک دھرنا دیا۔
حالیہ دنوں آر ٹی سی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹ بس پاس چارجس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ریاست بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ای بی وی پی اور دیگر طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بس پاس چارجس میں اضافہ غریب اور متوسط طبقہ کے طلبہ پر گہرے اثرات ڈالے گا، اس لیے آر ٹی سی کو یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔
اسی مطالبہ کے تحت آج صبح اچانک اے بی وی پی کے کارکن بڑی تعداد میں طلبہ کے ہمراہ بس بھون پہنچے اور عمارت کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے بس بھون کے گیٹ کے سامنے بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا اور اضافی بس چارجس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔