حیدرآباد

خطبہ میں گورنر کے لب ولہجہ میں تبدیلی پر سیاسی بحث

گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے خطبہ سے تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا۔ گورنر نے اپنی تقریر کے دوران حکومت کی کارکردگی کو خوب سراہا اور تلنگانہ حکومت کے اقدامات کو ملک بھر کیلئے مثالی قرار دیا۔

حیدرآباد: گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے خطبہ سے تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا۔ گورنر نے اپنی تقریر کے دوران حکومت کی کارکردگی کو خوب سراہا اور تلنگانہ حکومت کے اقدامات کو ملک بھر کیلئے مثالی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب

صرف چند روز قبل گورنر نے راج بھون میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور چیف منسٹر پر دبے الفاظوں میں تنقید کی تھی۔ اب اچانک ان کے لب ولہجہ میں تبدیلی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق گورنر کی جانب سے خطبہ دینا نہ صرف گورنر بلکہ حکومت کی بھی کامیابی ہے۔ گورنر نے خطبہ دینے کا حق حاصل کیا یہ ان کی کامیابی تھی۔

حکومت نے اپنی طرف سے تیار کردہ تقریر پڑھوایا یہ حکومت کی کامیابی ہے ایک ایسے وقت جب کہ ریاست اسی سال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے جارہی ہے اور مرکزی و ریاستی حکومت کے درمیان تعلقات کافی سرد مہری کا شکار ہیں، گورنر کی جانب سے اپنی تقریر میں مرکزی حکومت کی تائید اور تنقید نہ کرنا، حیرت انگیز بات رہی اور یہ بات دونوں بی جے پی اور بی آر ایس کی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔