تلنگانہ

تلنگانہ :سابق ایس آئی بی سربراہ ٹی پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ کیس میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش

ایس آئی ٹی حکام ان سے ان 600 افراد کے فون نمبروں کے تعلق سے پوچھ گچھ کی جن میں سیاستدان اور ان کے ارکان خاندان بھی شامل ہیں، جن کے فون نمبرات بی آر ایس حکومت کے دور میں مبینہ طور پر ٹیپ کیے گئے تھے۔

حیدرآباد: اسپیشل انٹیلیجنس برانچ (ایس آئی بی ) کے سابق سربراہ ٹی پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ کیس کے سلسلہ میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ وہ چوتھی مرتبہ ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہویے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات


ایس آئی ٹی حکام ان سے ان 600 افراد کے فون نمبروں کے تعلق سے پوچھ گچھ کی جن میں سیاستدان اور ان کے ارکان خاندان بھی شامل ہیں، جن کے فون نمبرات بی آر ایس حکومت کے دور میں مبینہ طور پر ٹیپ کیے گئے تھے۔


راؤ، جو اس کیس میں اصل ملزم ہیں،8 جون کو امریکہ میں 15 ماہ قیام کے بعد حیدرآباد واپس لوٹے۔ وہ مارچ 2024 میں پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد جانچ سے بچتے پھر رہے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری گرفتاری سے تحفظ ملنے کے بعد وہ شہر واپس آئے۔