مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 30 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 30 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 30 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1630۔اٹلی کے وینس شہر میں 16 ہزار شہریوں کی طاعون موت ہوئی۔

1648۔برطانوی فوج نے حکمراں چارلس اول کو قیدی بنایا۔

1667۔انگریزی زبان کے طنزو مزاح نگار جوناتھن سوئفٹ کا جنم ہوا تھا۔

1678۔برطانوی پارلیمنٹ میں رومن کیتھولکوں پرپابندی لگائی گئی۔

1700۔چارلس 12 کی قیادت میں سویڈش فوج نے ناروا کی لڑائی میں روسیوں کو شکست دی۔

1700۔ترکی نے روس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1731۔ چین کی راجدھانی، بیجنگ میں زلزلے کے سبب تقریبا ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

1759 ۔ دہلی کے سلطان عالمگیر دوم کو ان کے وزیر نے قتل کر دیا تھا۔

1782۔امریکہ اور برطانیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد امریکی جنگ آزادی کا خاتمہ ہوا۔

1835۔امریکی مصنف مارک ٹوٹن کا جنم ہوا تھا۔

1838 ۔میکسیکو نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1853۔کریمیا کی لڑائی میں روسی بیڑے نے ترکی کے بیڑے کو شکست دی۔

1858۔مشہور سائنسداں جگدیش چندر بوس کا انتقال ہوا تھا۔

1886۔ کو راجہ مہندر پرتاپ کا جنم ہوا۔

1874 ۔برطانوی سیاست داں ونسٹن چرچل کی پیدائش ہوئی تھی۔

1889۔بنگلور کے لال باغ گارڈن میں گلاس ہاوس‘ کی بنیاد ڈالی گئی۔

1909۔مشہور عالم رمیش چندر کا انتقال ہوا تھا۔

1918۔ٹراسلوانیا نے رومانیہ کے ساتھ فیڈریشن قائم کیا۔

1933۔ کو ملک کا پہلا سواری جہاز کلکتہ اور ڈھاکہ کے درمیان چلنا شروع ہوا۔

1934۔مصر کا آئین معطل کردیا گیا۔

1938۔رومانیہ میں حکومت نے فاشزم ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے۔

1939۔ سابقہ سوویت یونین نے (موجودہ روس) نے سرحدی تنازعہ کے سبب فن لینڈ پر حملہ کیا۔

1949۔چین کے کمیونسٹوں نے چنک کنگ شہر پر قبضہ کرلیا۔

1957۔انڈونیشیا کے صدر سوکارنو کے قتل کی کوشش کی گئی۔

1961 ۔ سابقہ سوویت یونین (موجودہ روس) نے اقوام متحدہ کی رکینیت کے لیے کویت کی مخالفت کی۔

1962۔برما کے یو تھانٹ بغیر کسی مخالفت کے اقوام متحدہ کے تیسرے جنرل سیکریٹری چنے گئے۔

1963 ۔ٹرانس کناڈا ایئرلائنز کا جیٹ طیارہ مونٹریل سے پرواز کے فوراً بعد حادثہ کا شکار ہوگیا اس حادثے میں 118 افراد مارے گئے۔

1964۔سوویت یونین نے مریخ کے لئے خلائی شٹل کا تجربہ کیا تھا۔

1965۔ مشہور کارٹونسٹ کے شنکر پلئی نے دہلی میں ’شنکر انٹرنیشنل ڈالس میوزیم‘قائم کیا۔

1966۔بارباڈوس برطانیہ سے آزاد ہوا۔

1967۔ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی تشکیل دی۔

1971۔امریکہ نے کمیونسٹ ملکوں کو قرض دینے پر عائد تین سالہ پرانی پابندی کو ختم کردیا۔

1974۔ہندوستان اور پاکستان کی تجارت پر لگائی جانے والی دس سال کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

1987۔عراقی طیاروں نے مغربی ایران میں دو اٹامک ری ایکٹروں پر حملہ کیا۔

1988۔آرمینیائی اور آذربائجانیوں میں لڑائی میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

1988۔ کو اسی روز بے نظیربھٹو کسی مسلم ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی۔

1988۔ہندوستان کے مشرقی حصے اور بنگلہ دیش میں بھیانک طوفان آیا جس میں کل 317 لوگ مارے گئے۔

1989۔ کو سویت یونین میں کمیونسٹ بیلوسوف کے حکومت میں آنے کے 72 سالوں کے بعد میخائل گورباچیف پہلے سویت لیڈر بنے جس نے ویٹکن کے سفر کے دوران پوپ سے بھی ملاقات کی۔

1990۔امریکی صدر جارج بش نے وزیر خارجہ جیمس بیکر کو عراق کے ساتھ بات چیت کے لئے بھیجنے کی پیش کش کی۔

1990۔مشہور مجاہد آزادی وجے لکشمی پنڈت کا انتقال ہوا۔

1991۔سین فرانسسکو میں آندھی طوفان میں 93 کاریں اور 11 ٹرک حادثہ کا شکار ہوئے جس میں 17 افراد مارے گئے تھے۔

1995۔بل کلنٹن شمالی آئرلینڈ کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔

1996۔سیرالیون میں سرکار اور باغیوں میں سمجھوتہ ہوا جس سے چھ سال سے جاری خانہ جنگی ختم ہوئی۔

1997۔ ہندوستان۔بنگلہ دیش متنازعہ سرحدی خطے میں صورتحال کو جوں کا توں بنائے رکھنے پر متفق ہوئے۔

1997۔چیک جمہوریہ کے وزیراعظم واکلاوو کلاس نے استعفی دیا تھا۔

1999۔چین کے نزدیک سمندر میں ایک مسافر جہاز ڈوبنے سے 302 لوگوں میں صرف 22 لوگ ہی بچ پائے اور 280 لوگوں کی موت ہوگئی۔

1999۔مہاراشٹر کے نرائن گاوں میں دنیا کا سب سے بڑا میٹر ویو ریڈیو ٹیلی اسکوپ کھولا گیا۔

1999 ۔امریکہ کے ’سی ایٹل‘میں عالمی تجارتی تنظیم کا تیسرا کنونشن شروع ہوا۔

2000 ۔ پرینکا چوپڑا مس ورلڈ منتخب ہوئی۔

2000 ۔نائجیریا کے ایک گاؤں کے پاس آگ لگنے سے 60 افراد مارے گئے۔

2001 ۔ عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار جارج ہیریسن کا انتقال۔

2002 ۔امریکہ نے مشرقی افغانستان کی پہاڑیوں تورا بورا میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔

2002 ۔ترکی نے جنوب مشرقی حصے سے 15 برسوں سے جاری ایمرجنسی ہٹائی۔

2002۔ وینزولا کی راجدھانی کراکس میں کھچاکھچ بھرے گوازرا نائٹ کلب میں آگ لگنے کی وجہ سے 50 لوگوں کی موت ہوگئی ان میں سے زیادہ تر کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

2003 ۔عالمی ایڈز کا دن پہلی بار منایاگیا۔

2003 ۔ انگلش چینل کو 1926 میں تیر کرپار کرنے والی پہلی خاتون گریڈیوڈ ایڈرلے کا 98 سال کی عمرمیں انتقال ہوا۔

2005 ۔فرانسس میں پہلی بارکسی انسانی چہرے کو سرجری کے ذریعہ تبدیل کیا گیا۔

2008۔ ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سرکار نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے قیام کا فیصلہ ہوا۔

2010 ۔ ’سو دیشی تحریک ‘چلانے والے راجیو دیکشت کا انتقال۔

2010 ۔ سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کا انتقال۔

a3w
a3w