تلنگانہ

اے سی بی نے سب انسپکٹر کو 15,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

اے سی بی نے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

حیدرآباد: اے سی بی نے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اے سی بی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق، اتوار کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر سائبرآباد کمشنریٹ کے تحت جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کے شنکر کو اے سی بی سٹی رینج یونٹ-1 نے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے شکایت کنندہ سے ناگیندرنامی شخص کے ذریعہ 15,000 روپے رشوت طلب اور وصول کی۔

رشوت کی رقم شکایت کنندہ کی گاڑی اور ڈی جے سسٹم کو واپس دینے کیلئے طلب کی گئی جسے پولیس نے ضبط کیا تھا۔