حیدرآباد

کے ٹی آر کو اے سی بی کی دوبارہ نوٹس، جمعرات کو حاضر ہونے کی ہدایت

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فارمولا ای ریس کیس میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کیلئے انہیں جمعرات 9 جنوری کو دفتر اے سی بی حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فارمولا ای ریس کیس میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کیلئے انہیں جمعرات 9 جنوری کو دفتر اے سی بی حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

اے سی بی کے عہدیداروں نے پیر کے روز کے ٹی آر کے مکان رائے درگم گئے اور انہیں سمن حوالے کیا۔ اے سی بی نے کے ٹی آر کو آج دوبارہ نوٹس دیتے ہوئے انہیں 9 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت دی۔