یوٹیوب ویڈیو کی تقلید، کمسن لڑکا پھانسی پر لٹک گیا
یوٹیوب ویڈیو کی تقلید کرتے ہوئے ایک 11 سالہ لڑکا‘پھانسی لگنے سے چل بسا۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ ریاست کے ضلع راجنا سرسلہ میں پیش آیا۔
حیدرآباد: یوٹیوب ویڈیو کی تقلید کرتے ہوئے ایک 11 سالہ لڑکا‘پھانسی لگنے سے چل بسا۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ ریاست کے ضلع راجنا سرسلہ میں پیش آیا۔
ششم جماعت کا طالب علم اودئے‘یلا ریڈی پیٹ منڈل کے کشٹانائک تانڈہ میں اپنے گھر کے ایک کمرہ میں لٹکتا ہوا پایا۔
بتایا جاتاہے یہ لڑکا‘یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کاعادی تھا۔ اتوار کی شب کھانا کھانے کے بعد اودئے ‘موبائل فون پر ویڈیو ز دیکھنے ایک کمرہ میں چلاگیا اور کمرہ کو اندر سے بند کرلیا۔
والدین نے کمرہ کے دروازہ پر بار بار دستک دی مگر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا جس پر والدین‘پریشان ہوگئے جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو وہ حیرت میں پڑ گئے اور دیکھا کہ ان کا کمسن بیٹا اودئے لٹک رہا ہے۔
اس لڑکے نے کپڑے کے ایک ٹکڑے کو ایک کیل سے باندھ کر خود ہی پھانسی لے لی۔ اودئے کو فوری ایک خانگی ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔