حیدرآباد
مہدی پٹنم بریج پر تیز رفتار کار بے قابو ہونے کے بعد حادثہ کا شکار، ٹریفک شدید متاثر
مہدی پٹنم کے قریب پی وی این آر ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک کار حادثے کے بعد ٹریفک بری طرح متاثر ہویئ۔
حیدرآباد: مہدی پٹنم کے قریب پی وی این آر ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک کار حادثے کے بعد ٹریفک بری طرح متاثر ہویئ۔ یہ واقعہ پلر نمبر 40 کے پاس پیش آیا، جہاں شمس آباد سے مہدی پٹنم کی سمت آرہی ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی اور مخالف سمت والی لین میں جا گری، جو شمس آباد کی طرف جانے والی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔
حادثے کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیا۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے کلیئرنس کا کام شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق، حادثے کے وقت کار میں کتنے افراد موجود تھے، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔