مشرق وسطیٰ

رفح پر حملے کی منظوری دے دی ہے: نیتن یاہو

نیتین یاہو نے بتایا کہ ہماری فوج نے رفح پر حملے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جبکہ جلد ہی ہم رفح سے شہریوں کو نکالنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیں گے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے رفح پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور وہ علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے منصوبے کو جلد ہی منظور کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
مشرقی یروشلم پر گولہ باری کے خلاف کارروائی کا عزم: نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم کے پریس دفتر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے 18 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنے فون رابطے کے بارے میں بیان دیا۔

نیتن یاہو نے دلیل دی کہ میں نے اور بائیڈن نے ابتدائی طور پر اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ حماس کو ختم کر دیا جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ کوئی راز نہیں ہے کہ جنگ کے دوران اس مقصد کو حاصل کرنے کے بہترین طریقے کے بارے میں ہمارے درمیان اختلافات موجود تھے۔

نیتین یاہو نے بائیڈن کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے بغیر حماس کو شکست دینا ناممکن ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ پچھلی ملاقات میں انہوں نے صدر سے کہا تھا کہ بقیہ بٹالین کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں داخل ہوئے بغیر فتح حقاصل کرنا ناممکن ہے۔

نیتین یاہو نے بتایا کہ ہماری فوج نے رفح پر حملے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جبکہ جلد ہی ہم رفح سے شہریوں کو نکالنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ رفح پر حملے میں کچھ وقت لگے گا ،ہم حماس کے سینئر عہدیداروں کو ختم کرنے، گرفتار کرنےاور سینکڑوں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جیسا کہ ہم نے خان یونس اور مرکزی کیمپوں اور الشفا اسپتال میں کیا تھا۔

a3w
a3w