شمالی بھارت

مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک

مرزا پور۔ وارانسی سرحد پر جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔

لکھنو(آئی اے این ایس) مرزا پور۔ وارانسی سرحد پر جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

پولیس کی اطلاع کے بموجب ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے جو ضلع بھدوہی میں تعمیراتی کام کے بعد لوٹ رہے تھے کہ پیچھے سے ٹرک نے ٹکر دے دی۔

کہا جاتا ہے کہ ٹرک بے قابو ہوگیا تھا۔ زخمیوں کو ٹراما سنٹر وارانسی ریفر کیا گیا۔ اسی دوران ایف آئی آر درج کرلی گئی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Photo Source: @aliTPCC