شمالی بھارت

بہار میں دیسی ساختہ پستول کی اسمگلنگ، طالبہ گرفتار

بہار کے ارول ضلع میں جمعرات کے دن ایک طالبہ کو آتشیں اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

پٹنہ : بہار کے ارول ضلع میں جمعرات کے دن ایک طالبہ کو آتشیں اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں راشن چاول کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ: ٹاسک فورس کے کانسٹبل کی نگرانی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری؟

اروال کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محمد قاسم نے واقعہ کی تصدیق کی۔ یہ طالبہ اپنے بوائے فرینڈ اور دوسرے نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔

این ایچ 139 پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران یہ گرفتاری کی گئی۔قاسم نے کہا کہ ملزمہ 2نوجوانوں کے ساتھ ایک بائک پر سفر کررہی تھی۔

کنجر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے روڈ پر گشت کے دوران شبہ محسوس کیا کیونکہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے چیکنگ کا سگنل دینے کے باوجود گاڑی نہیں روکی۔

ہمارے افسران نے شبہ کیا کے ملزمین نے غالباً لڑکی کا اغوا کیا چنانچہ وہ نہایت تیزی کے ساتھ گاڑی چلا رہے ہیں۔

ایس ایچ او اور پولیس کی دیگر ٹیموں نے بائک سواروں کو پیچھا کیا۔ مختصر تعاقب کے بعد 2نوجوان مقام واقعہ سے فرار ہوگئے مگر لڑکی بھاگنے سے قاصر رہی۔

a3w
a3w