تلنگانہ کے ضلع منچریال میں حادثہ،مہاراشٹرا کے دو افراد کی لاشیں چاردن بعد پائی گئیں
دونوں منچریال سے گنیش کی مورتی کے وسرجن کیلئے میوزک آلات خریدنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل ایک موڑ پر قابو کھو بیٹھی اور کلورٹ سے ٹکرا گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں بدھ کوپیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک مہاراشٹراکے دو افراد کی لاشیں،چاردن بعد این ایچ 63 پر ایریاپیٹ گاؤں میں ایک کلورٹ کے نیچے پائی گئیں۔
پولیس نے مہلوکین کی شناخت 22سالہ سدوسنگھ اور 25سالہ ناگیش کے طور پر کی۔یہ دونوں تمونور گاوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
دونوں منچریال سے گنیش کی مورتی کے وسرجن کیلئے میوزک آلات خریدنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل ایک موڑ پر قابو کھو بیٹھی اور کلورٹ سے ٹکرا گئی۔
حادثہ کے اثر سے نوجوان کلورٹ کے نیچے جا گرے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ چونکہ حادثہ کسی نے نہیں دیکھا، اس لئے ان کی لاشیں وہاں بغیر کسی کی توجہ کے پڑی رہیں۔
مقامی افرادنے لاشیں ہفتے کی شب دیکھیں جب کلورٹ سے بدبو آنا شروع ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے شاہراہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور حادثہ کی تفصیلات کی تصدیق کی۔