مہاراشٹرا

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کوممبئی ہائیکورٹ سے عبوری راحت

درخواست میں کامرا کے خلاف اپنی طنزیہ ویڈیو اور مسٹر شندے کے خلاف مبینہ "اہانت آمیز" ریمارکس کے الزام میں درج کی گئی متعدد ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کے روز اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو 17 اپریل تک (گرفتاری یا کسی بھی اصلاحی کارروائی سے) عبوری راحت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کنال کامرا نے اپنے خلاف دائر متعدد ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس شری رام موڈک کی ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت کو کنال کامرا کی درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

درخواست میں کامرا کے خلاف اپنی طنزیہ ویڈیو اور مسٹر شندے کے خلاف مبینہ "اہانت آمیز” ریمارکس کے الزام میں درج کی گئی متعدد ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کامرا نے اپنی درخواست میں مذکورہ ایف آئی آر پر روک لگانے کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مدراس ہائی کورٹ نے کامرا کو گرفتاری سے عبوری راحت 17 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 16 اپریل کو ہوگی۔

کامرا کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل نوروز سیروائی نے عدالت کو بتایا کہ مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ان کے مؤکل کو 17 اپریل تک عبوری تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ نوروز سیروائی نے دلیل دی کہ "عدالت کو میرے موکل کو ملنے والی دھمکیوں پر غور کرنا چاہیے۔ حکام ان کا بیان ریکارڈ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ جسمانی طور پر یہاں حاضر ہوں۔ موجودہ درخواست کی سماعت تک ان کی جسمانی موجودگی پر اصرار نہیں کیا جانا چاہیے۔”

146 صفحات پر مشتمل پٹیشن میں، اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے شیو سینا کے ایم ایل اے مروگن پٹیل کی طرف سے 24 مارچ 2025 کو کھار تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کی درستگی کو چیلنج کیا ہے۔