یوروپ

برطانیہ میں نمازیوں کو زندہ جلانے والے ملزم کو سزا

برطانیہ میں مساجد کے سامنے دو نمازیوں کو آگ لگانے کے جرم میں ملوث ملزم کو اسپتال میں غیر معینہ مدت تک نظر بند رکھنے کی سزا سنا دی گئی۔

لندن: برطانیہ میں مساجد کے سامنے دو نمازیوں کو آگ لگانے کے جرم میں ملوث ملزم کو اسپتال میں غیر معینہ مدت تک نظر بند رکھنے کی سزا سنا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے بتایا کہ ملزم کو نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش میں سزا ہوئی۔

ملزم نے گزشتہ سال لندن او برمنگھم کی مساجد کے سامنے نمازیوں کو آگ لگائی تھی۔

پراسیکیوشن سروس کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 29 سالہ ملزم نے کسی خاص نظریے کے تحت جرم کیا لہٰذا ان واقعات کو دہشتگردانہ حملہ تصور نہیں کیا گیا۔

برمنگھم کراؤن کورٹ کے حکم کے مطابق برطانوی حکومت کی منظوری کے بغیر ملزم اسپتال سے باہر نہیں نکل سکتا۔