تعلیم و روزگار

خانگی میڈیکل کالجوں پر طلبہ سے5 سال کی فیس وصولی کا الزام

تلنگانہ میں خانگی میڈیکل کالجس میں 4.5 سالہ ایم بی بی ایس کورس کے لئے پانچ سال کی فیس وصول کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں خانگی میڈیکل کالجس میں 4.5 سالہ ایم بی بی ایس کورس کے لئے پانچ سال کی فیس وصول کی جارہی ہے۔

اولیائے طلباء کے مطابق خانگی میڈیکل کالجس انتظامیہ، داخلہ کے وقت کئی شرائط عائد کر رہا ہے جو اولیائے طلبہ سے ٹیوشن فیس کے نام پر بڑی رقومات وصول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایم بی بی ایس کا کورس4.5 سال پر مشتمل ہوتا ہے مگر پانچ سال کی فیس وصول کرنے کو معمول بنالیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ داخلہ کے وقت اولیائے طلباء سے تحریری طور پر یہ تیقن لیا جاتا ہے کہ وہ پانچ سال کی فیس ادا کریں گے اس اقدام کی وجہ سے اولیائے طلباء کو6 تا7 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اس مسئلہ پر جب اولیائے طلباء نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت نے کالجوں کے انتظامیہ کو صرف4.5 سالوں کی فیس وصول کرنے کی ہدایت دی تھی مگر کالوجی ہیلتھ یونیورسٹی کی جانب سے عدالت کی ہدایت پر عمل درآمد کرانے میں مبینہ طور پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

عدالت کے احکامات پر عدم عمل آوری کیلئے میڈیکل کالج اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے۔

ایم بی بی ایس، B(زمرہ) سیٹس سادھنا سمیتی کی جانب سے یونیورسٹی سے خانگی کالجس انتظامیہ کو صرف4.5 سالوں کی فیس وصول کرنے کا پابندبنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w