مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ پیر کو وہاں 29 رمضان المبارک تھا ، اس لئے بڑے پیمانے پر شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

ریاض: سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ پیر کو وہاں 29 رمضان المبارک تھا ، اس لئے بڑے پیمانے پر شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے پیر کی شام کو چاند نظر نہیں آنے کے بعد 10 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔

اس سال سعودی عرب میں 30 روزہ ہوگے ۔اس سے پہلے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہئے۔

a3w
a3w