حیدرآباد
ٹرینڈنگ
بی جے پی نے ملعون ایم ایل اے راجہ سنگھ کی معطلی برخاست کردی
یہ منسوخی ایک ایسے وقت ختم ہورہی ہے جب تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ زعفرانی جماعت راجہ سنگھ کو دوبارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے امیدوار بنارہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی معطلی کو برخواست کردیاگیا۔پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی کے ممبر سکریٹری اوم پاٹھک کی دستخط سے جاری کردہ ریلیز میں کہاگیا کہ رکن اسمبلی کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنا جواب روانہ کیاتھا۔
اوم پاٹھک نے کہاکہ اس کے جواب اور وضاحت پر غورکرنے کے بعد اس کے جواب کی بنیاد پر کمیٹی نے فوری اثر کے ساتھ اس کی معطلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ منسوخی ایک ایسے وقت ختم ہورہی ہے جب تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ زعفرانی جماعت راجہ سنگھ کو دوبارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے امیدوار بنارہی ہے۔