جرائم و حادثات

بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

بتایا جاتاہے کہ ملزم کرشنا 11جون کو گنٹور سے سکندرآباد پہونچا اور یہاں سے حیات نگرگیا جہاں ایک سنسان علاقہ سے 100ڈائل پر فون کرتے ہوئے انکم ٹیکس ٹاور (آفس) میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: نامپلی پولیس نے انکم ٹیکس (آئی ٹی) ٹاور میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو آج گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت 43 سالہ جے رادھاکرشنا متوطن ضلع گنٹورکی حیثیت سے  کی گئی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
بازار گھاٹ آتشزدگی سانحہ، اہم ملزم رمیش کمار گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

تحقیقات کے مطابق ملزم شرابی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ملزم کرشنا 11جون کو گنٹور سے سکندرآباد پہونچا اور یہاں سے حیات نگرگیا جہاں ایک سنسان علاقہ سے 100ڈائل پر فون کرتے ہوئے انکم ٹیکس ٹاور (آفس) میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔

 فون کال وصول ہونے کے بعد پولیس نے پوری عمارت کی تلاشی لی اس طرح بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔