پولیس پر حکمراں جماعت کے حق میں کام کرنے کا الزام, جی کشن ریڈی کا بیان
ریاستی صدر بی جے پی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے محکمہ پولیس کے عہدیداروں پر حکمران جماعت بی آر ایس کے حق میں کام کرنے کا الزم عائد کیا۔
حیدرآباد: ریاستی صدر بی جے پی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے محکمہ پولیس کے عہدیداروں پر حکمران جماعت بی آر ایس کے حق میں کام کرنے کا الزم عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے غیر جانبداری سے اپنے فرائص انجام نہیں دیئے۔ برسر اقتدار جماعت بی آر ایس اور کانگریس نے رائے دہندوں کو اپنی جماعت کی طرف راغب کرنے کے لئے کثیر رقم خرچ کی۔
ان جماعتوں کی جانب سے رقم اور شراب کی تقسیم عمل میں آئی۔ جی کشن ریڈی آج بی جے پی کے دفتر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے سامنے رقم اور شراب تقسیم کی گئی۔
پھر بھی پولیس نے قانونی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعت نے بی جے پی کارکنوں کو دھمکایا اس کے باوجود بی جے پی کارکن بالخصوص نوجوانوں نے ہمت اور حوصلے سے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سیاسی مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے تمام اسمبلی حلقوں کے امیدواروں اور مقامی قائدین کی رپورٹ حاصل کی جائے گی۔ انہیں امید ہے کہ بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے ناگرجنا ساگر کے پاس جو واقعہ پیش آیا ہے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اے پی اور تلنگانہ حکومت کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ آپس میں مذاکرات کرکے مسئلہ کا حل تلاش کریں۔