دہلی
پروفیسر علی خان محمودآباد کے خلاف کارروائی پر روک
سپریم کورٹ نے پیر کے دن اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر پولیٹکل سائنس (سیاسیات) علی خان محمودآباد کے خلاف تحت کی عدالت کی کارروائی پر روک لگادی۔ آپریشن سندور کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹ پر ہریانہ پولیس نے پروفیسر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔
نئی دہلی(آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے پیر کے دن اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر پولیٹکل سائنس (سیاسیات) علی خان محمودآباد کے خلاف تحت کی عدالت کی کارروائی پر روک لگادی۔ آپریشن سندور کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹ پر ہریانہ پولیس نے پروفیسر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جئے ملیا باغچی کی بنچ نے عبوری احکام میں مجسٹریٹ کو پروفیسر کے خلاف ہریانہ پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹ لینے سے روک دیا۔
بنچ نے ایک ایف آئی آر میں کیس بند کرنے کی رپورٹ کا نوٹ لیا اور کیس بند کردیا۔