مشرق وسطیٰ

لبنانی حزب اللہ گروپ نےسرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کونشانہ بنایا

لبنانی حزب اللہ گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا جب اسرائیلی فوج نے سائرن بجانے کا اعلان کیا۔

بیروت: لبنانی حزب اللہ گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا جب اسرائیلی فوج نے سائرن بجانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

دوسری جانب العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں عیتا الشعب پر اسرائیلی فوج نے بھی حملہ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کی سہ پہر اس کے ارکان نے شتولا بیرک کے آس پاس اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے رات کے وقت لبنان سے شمالی اسرائیل میں شتولا کے علاقے تک پانچ شوٹنگ اور میزائل حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوج نے مزید کہا کہ اس کے فوجیوں نے جواب میں میزائل لانچ کے ذریعہ پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب، ارنون اور طیر حرفہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے متعدد انفراسٹرکچر پر بمباری کی ہے۔

ایک روز قبل حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں میں اپنے چار ارکان کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امل موومنٹ نے اسرائیلی بمباری میں اپنے تین ارکان کی موت کا اعلان کیا تھا۔

7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے اگلے روز سے لبنان اور اسرائیل کے مابین بھی فائرنگ اور بمباری کا تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں 405 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان مرنیوالوں میں حزب اللہ کے 260، امل موومنٹ کے 17، حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے 33 ارکان بھی شامل ہیں۔