بھارت

کینیڈا جانے والے غیرملکی ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں

کینیڈا اپنے بہترین معیار زندگی کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں نئے آنے والے غیرملکی خصوصی طور پر بہترین اور مستقل روزگار سمیت بچت کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اوٹاوا: کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں تارکین وطن کی بڑی تعداد کو ان کی بہترین صلاحیتوں، محنت اور ہنر کی بنیاد پر خوش آمدید کہا جاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قوی امکان ہے کہ روزگار کے لئے آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

کینیڈا اپنے بہترین معیار زندگی کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں نئے آنے والے غیرملکی خصوصی طور پر بہترین اور مستقل روزگار سمیت بچت کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کینیڈا میں آپ مالی طور پر مضبوط ہوں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنی آمدنی میں سے کچھ رقم لازمی بچائیں، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پیسے بچانے کے کئی بہترین طریقے ہم یہاں بیان کررہے ہیں جن سے آپ اپنی بچت کا آغاز کرسکتے ہیں۔

پیسہ کی بچت کرنا مالی استحکام حاصل کرنے کا ایک اہم پہلو ہے تمام کینیڈین بشمول نئے آنے والوں کے لیے بھی۔ آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب کوئی غیر متوقع خرچ آسکتا ہے، اس میں کار کی مرمت، طبی ایمرجنسی، یا کوئی اضافی اخراجات۔

پیسے بچانے کے کئی طریقے ہیں لیکن منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کرنا ضروری ہے، یہاں کچھ طریقے ہیں جو آپ کو شروع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

خریداری پر پیسہ بچانے کے بہت سے طریقے ہیں، سب سے پہلے یہ کہ نئے آنے والی پیشکشوں سے فائدہ اٹھانا اور دوران خریداری پروموشنز اور ڈسکاؤنٹس پر نظر رکھنا اور انہیں اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنا بجٹ لازمی بنائیں، اپنے اخراجات پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور اندازہ لگانا چاہیے کہ آپ ہر ماہ زیادہ سے زیادہ کتنی بچت کرسکتے ہیں۔ بجٹ سازی کے بہت سے ایپس اور ٹولز دستیاب ہیں جو آپ کو اپنے اخراجات پر نظر رکھنے اور بجٹ سیٹ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔         

a3w
a3w