آندھراپردیش

ایس سی / ایس ٹی برادری اور مسلمانوں کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات، چندرابابو  کا تیقن

نائیڈو نے اپنی انتخابی مہم پر جا گالم کے ایک حصہ کے طور پر ضلع کونا سیما کے امباجی پیٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادری کے مستقبل کی مکمل طورپر تبدیلی کیلئے بی سی ڈیکلریشن جاری کیا گیا تھااور اب عنقریب ایس سی، ایس ٹی اور مسلم ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے کہا ہے کہ درجِ فہرست ذاتوں، درجِ قبائل اور ریاست کے مسلمانوں کے مستقبل کی تبدیلی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اوران کیلئے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل انہوں نے جس طرح بی سی ڈیکلریشن جاری کیا تھا انہی خطوط پر ایس سی، ایس ٹی اور مسلم ڈیکلریشن کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔

نائیڈو نے اپنی انتخابی مہم پر جا گالم کے ایک حصہ کے طور پر ضلع کونا سیما کے امباجی پیٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادری کے مستقبل کی مکمل طورپر تبدیلی کیلئے بی سی ڈیکلریشن جاری کیا گیا تھااور اب عنقریب ایس سی، ایس ٹی اور مسلم ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا۔

اپوزیشن قائد کے مطابق50 سال مکمل کرنے والے پسماندہ طبقات کے افراد کو پنشن دی جائے گی اور  ذیلی منصوبہ کے تحت ہر اہل شخص کو 5سال میں دیڑھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ تمام مجالس مقامی میں پسماندہ طبقات کو 34فیصد تحفظات دئیے جائیں گے اور اس بات کا عہد کیا کہ تلگودیشم پارٹی قانون ساز اداروں میں اُ ن کیلئے تحفظات کی خاطر جدوجہد کرے گی۔سابق چیف منسٹر نے پسماندہ طبقات کی حفاظت و سلامتی کیلئے علیحدہ قانون سازی کا بھی تیقن دیا اور کہا کہ ”ادھرنا“ اسکیم کے تحت5ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

اسی دوران نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ ریاست اور مرکز میں این ڈی اے (ٹی ڈی پی، بی جے پی اور جنا سینا پر مشتمل) برسراقتدار آئے گا۔خطاب کے دوران موجود جنا سینا صدر پاون کلیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے اقتدار میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنے والے افرادمیں اعتماد پیدا کرنے کیلئے وہ یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈی کو  مناسب سبق سکھایا جائے گا۔وائی ایس آر سی پی دورے حکومت میں سرکاری ملازمین کیلئے بھی کوئی جاب گیارنٹی نہیں ہے۔نائیڈؤ نے پولیس ملازمین کے مالی بقایا جات کا حولہ دیا اور ایس پی ایف کانسٹبل کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔جس میں کل مالی مشکلات کی وجہ سے وشاکھا پٹنم میں اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کرلی تھی۔

سابق لوک سبھا اسپیکر جی ایم سی بالا یوگی کو یاد کرتے ہوئے جو دلت تھے اور کونا سیما علاقہ سے تعلق رکھتے تھے، اپوزیشن قائد نے تیقن دیا کہ سماج کے تمام پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مادیگا برادری کیلئے ایک ایم ایل سی عہدہ کا بھی وعدہ کیا۔

نائیڈو نے ریڈی پرتنقید کرتے ہوئے کاپو برادری سے اپیل کی کہ وہ انہیں سبق سکھائیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے کچھ ہی عرصہ میں تمام مقامی مسائل حل کردے گی۔وضح رہے کہ آندھرا پردیش میں 13مئی کو اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کابیک وقت انعقاد عمل میں آئے گا۔