حیدرآباد

بیگم پیٹ ایر پورٹ میں بم کی اطلاع افواہ نکلی

شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایر پورٹ پر چہارشنبہ کے روز بم دھمکی کا ایک ای میل وصول ہوا جو بعد میں افواہ ثابت ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایر پورٹ اتھاریٹی کو آج صبح ایک ای میل وصول ہوا جس میں بم دھمکی کی اطلاع دی گئی۔

حیدرآباد۔ ( پی ٹی آئی ) شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایر پورٹ پر چہارشنبہ کے روز بم دھمکی کا ایک ای میل وصول ہوا جو بعد میں افواہ ثابت ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایر پورٹ اتھاریٹی کو آج صبح ایک ای میل وصول ہوا جس میں بم دھمکی کی اطلاع دی گئی۔

ای میل ملنے کے بعد بم کو ناکارہ بنانے والی ٹیم اور سیکورٹی کی دیگر ونگس کی ٹیموں نے ایر پورٹ کی جامع ، مکمل تلاشی لی تاہم کوئی بم یا بم نما شئے برآمد نہیں ہوئی اس طرح یہ اطلاع جھوٹی نکلی۔ تلاشی کے دوران فائر سرویس کو بھی تعینات کیا گیاتھا۔

پولیس نے بتایا کہ بم کی اطلاع افواہ ثابت ہوئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بیگم پیٹ ایر پورٹ شہر کے قلب میں واقع ہے ۔ اس ایر پورٹ کو مسافرین کی خدمات کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ہے اور اب یہ ایر پورٹ وی آئی پی ایر کرافٹس کیلئے استعمال ہورہا ہے۔