امریکہ و کینیڈا

فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست، سلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکہ اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

واشنگٹن:غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق فلسطین نےگزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پرغورکا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اب  اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پرسلامتی کونسل کا اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
ری نیمنگ کمیشن قائم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں خارج
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

 دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکہ اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

واضح رہے کہ  عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد شہید ہوگئے،  غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔

عید کے موقع پر اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں فضائی حملہ کرکے مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید کردیے ہیں۔

a3w
a3w