انٹرٹینمنٹحیدرآباد
اداکار الو ارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری
تلگوفلموں کے مشہور اداکارالوارجن نے چکڑپلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر حاضری درج کروائی۔
حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکارالوارجن نے چکڑپلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر حاضری درج کروائی۔
عدالت نے ان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان پر پولیس اسٹیشن میں حاضری کی شرط عائد کی تھی۔عدالت نے اداکار کو ہدایت دی تھی کہ ان کی فلم پشپا 2کے پریمیر کے دوران ہوئی بھگدڑ کے واقعہ میں خاتون کی موت اوراس کے بیٹے کے زخمی ہونے کے معاملہ میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر ہر اتوار کوحاضری دیں اوروہاں رکھے رجسٹر میں دستخط کریں۔
اس کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اداکار، ضمانت حاصل کرنے کے بعد روپوش یا فرار نہ ہو جائے۔
اداکار کے چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے پہنچنے کے پیش نظر پولیس نے چکڑپلی اور اس کے آس پاس وسیع انتظامات کیے تھے۔