حیدرآباد

مورتیوں کے وسرجن کیلئے موبائل پانڈ کا افتتاح

اس سرویس کے ذریعہ گنیش مورتیوں کو موبائل پانڈ میں وسرجن کیا جاسکے گا۔ ایک آٹو ٹرالی کو مصنوعی پانڈ میں تبدیل کردیا گیا۔ عوام کی خواہش پر موبائل پانڈ متعلقہ علاقہ کو روانہ کیا جائے گا۔ ”مورتیوں کا وسرجن آپ کی دہلیز پر“ ایک بہتر ین پہل ہے۔

حیدرآباد ریاستی وزیر افزائش مویشیاں و ڈیری ڈیولپمنٹ ٹی سرینواس یادو نے یہاں آج گنیش وسرجن کے موبائل پانڈ کا افتتاح کیا۔ ماحول بچاؤ حصہ کے طور پر فریڈم گروپ نے جی ایچ ایم سی کے تعاون سے موبائل پانڈ سرویس شروع کی ہے۔

 اس سرویس کے ذریعہ گنیش مورتیوں کو موبائل پانڈ میں وسرجن کیا جاسکے گا۔ ایک آٹو ٹرالی کو مصنوعی پانڈ میں تبدیل کردیا گیا۔ عوام کی خواہش پر موبائل پانڈ متعلقہ علاقہ کو روانہ کیا جائے گا۔ ”مورتیوں کا وسرجن آپ کی دہلیز پر“ ایک بہتر ین پہل ہے۔

اگر عوام، اپنے گھر کے قریب مورتیوں کا وسرجن چاہتے ہیں تو پھر منصوعی پانڈس کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں عوام، فریڈم گروپ سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔

 ریاستی وزیر نے مزید بتایا کہ جی ایچ ایم سی، حمڈااور اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے عوام میں ماحول دوست مٹی سے بنی 6لاکھ گنیش مورتیاں تقسیم کی ہیں۔