حیدرآباد

اداکار پون کلیان کی فلم ریلیز،خاتون کوبچی کے ساتھ فلم دیکھنے سے روک دیاگیا

بدھ کی رات حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیئٹر میں ایک خاتون کوننھی بچی کے ساتھ اندرجانے کی اجازت نہیں دی گیی۔اس تھیٹرمیں الوارجن کی فلم کے پریمیئر شوکے دوران بھگدڑکا واقعہ پیش آیاتھا۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار و اے پی کے نائب وزیرِ اعلیٰ پون کلیان کی فلم ہری ہرا ویرملو جمعرات کوریلیزکی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

بدھ کی رات حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیئٹر میں ایک خاتون کوننھی بچی کے ساتھ اندرجانے کی اجازت نہیں دی گیی۔اس تھیٹرمیں الوارجن کی فلم کے پریمیئر شوکے دوران بھگدڑکا واقعہ پیش آیاتھا۔


4 دسمبر 2024 کو پشپا فلم کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ واقعہ میں ریوَتی نامی خاتون ہلاک ہو گئی تھی اور ان کا بیٹا سریجیش شدید زخمی ہو گیا تھا۔

وہ کوما میں چلے گیاتھا۔ اس بچے کوپانچ ماہ تک اسپتال میں علاج کے بعد حال ہی میں ڈسچارج کیاگیا تاہم اطلاعات کے مطابق وہ ابھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو پایا ہے۔

اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سندھیاتھیٹرمیں پون کلیان کی فلم کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیاتھا۔

پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس خاتون کو بچی سمیت واپس بھیج دیا۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر صارفین مختلف ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔


پون کلیان کی اس فلم پر تلگو ریاستوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ چند مقامات پر بدھ کی رات کو ہی پریمیئر شوز رکھے گئے۔ طویل وقفہ کے بعد پون کلیان ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

یہ فلم آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ریلیز ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداح بڑی تعداد میں تھیئٹرز کا رخ کر رہے ہیں۔