حیدرآباد
ٹرینڈنگ

پرانے شہر میں برقی بلوں کی وصولی کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو دے دی جائے گی: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے اس فیصلہ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر میں برقی بلوں کی صحیح ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اور جب واجبات وصول کرنے جاتے ہیں تو برقی عملہ کو مارپیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے صحافیوں سے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں بجلی کی تقسیم کی ذمہ داری پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اڈانی گروپ کو سونپ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 چیف منسٹر نے اس فیصلہ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر میں برقی بلوں کی صحیح ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اور جب واجبات وصول کرنے جاتے ہیں تو برقی عملہ کو مارپیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چیف منسٹر نے مبینہ طور پر کہا کہ پرانے شہر میں پائلٹ پروجیکٹ کے بعد، بتدریج حیدرآباد اور پھر ریاست بھر میں بجلی کی تقسیم کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو سونپی جائے گی۔

 چیف منسٹر کے مطابق، اڈانی گروپ کی طرف سے جمع ہونے والی آمدنی کا  75  فیصد حکومت کو جائے گا، جبکہ باقی 25 فیصد اڈانی گروپ کو جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اڈانی گروپ نے حکومت کے شرائط سے اتفاق کیا ہے۔

a3w
a3w