دہلی

نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کا نام تبدیل

نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) کا نام تبدیل کردگیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 14اگست سے یہ پرائم منسٹرس میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کے طور پر جانا جائے گا۔

حیدرآباد: نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) کا نام تبدیل کردگیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 14اگست سے یہ پرائم منسٹرس میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کے طور پر جانا جائے گا۔

پرائم منسٹرس میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب صدرنشین نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں یہ بات بتائی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری اب پرائم منسٹرس میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کے طور پر جانے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ماہ جون میں این ایم ایم ایل سوسائٹی کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس اقدام پر کانگریس پارٹی کا کافی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دراصل ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی قیامگاہ تین مورتی بھون ہے جسے ان کی موت کے بعد نہرومیموریل میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔