دہلی

انڈیا بلاک حکومت بنتے ہی اڈانی اسکام کی جے پی سی تحقیقات ہوں گی : راہول گاندھی

کانگریس نے چہارشنبہ کے دن ایک میڈیا رپورٹ پر مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے ٹاملناڈو کے ایک پی ایس یو (پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ) کو ناقص کوئلہ اونچے دام پر فراہم کیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کے دن ایک میڈیا رپورٹ پر مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے ٹاملناڈو کے ایک پی ایس یو (پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ) کو ناقص کوئلہ اونچے دام پر فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

پارٹی نے کہا کہ انڈیا بلاک حکومت بننے کے اندرون ایک ماہ جے پی سی (مشترکہ پارلیمانی کمیٹی) تشکیل دی جائے گی جو اس الزام کی تحقیقات کرے گی۔ سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت کا ”بہت بڑا کوئلہ اسکام“ سامنے آیا ہے۔

اس اسکام کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے چہیتے دوست اڈانی نے گھٹیا کوئلہ 3 گنا زیادہ دام پر بیچ کر ہزاروں کروڑ روپے کی لوٹ مار کی جس کی قیمت عام آدمی نے بھاری برقی بل اپنی جیب سے ادا کرکے چکائی۔ اڈانی گروپ کی طرف سے فوری کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن سابق میں وہ اس قسم کے سارے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔

فینانشیل ٹائمس نے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجکٹ (او سی سی آر پی) سے حاصل کردہ کاغذات کے حوالہ سے خبر دی کہ اڈانی گروپ نے لوگریڈ کوئلہ مہنگے دام پر ٹاملناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن (ٹی اے این جی ای ڈی سی او) کو فراہم کیا۔

ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ آیا وزیراعظم بتائیں گے کہ اس کھلے کرپشن پر ای ڈی‘ سی بی آئی اور آئی ٹی کو خاموش رکھنے کے لئے کتنے ٹمپو استعمال کئے گئے؟۔ 4 جون کے بعد انڈیا بلاک حکومت اس میگا اسکام کی تحقیقات کرائے گی۔ عوام سے لوٹے گئے ایک ایک پیسہ کا حساب لیا جائے گا۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ اخبار فینانشیل ٹائمس نے او سی سی آر پی کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ گھٹیا معیار کا کوئلہ جو زیادہ راکھ پیدا کرتا ہے‘ 2014 میں اڈانی نے انڈونیشیا سے سستے دام خریدا اور اسے دھوکہ سے 3 گنا زیادہ دام پر پبلک سیکٹر ٹاملناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کو یہ کہہ کر فروخت کیا کہ یہ اعلیٰ معیار کا کوئلہ ہے جس سے کم راکھ نکلتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اڈانی نے اس سے 3 ہزار کروڑ روپے کا زائد نفع کمایا جبکہ عام آدمی کو مہنگی برقی خریدنی پڑی اور بڑھتی فضائی آلودگی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ یہ ایک اور مثال ہے کہ وزیراعظم کے قریبی دوستوں نے گزشتہ 10 سال میں قانون کی خلاف ورزی اور ہندوستانیوں کا استحصال کرتے ہوئے خود کو مالامال کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر سال فضائی آلودگی سے 20لاکھ ہندوستانی مرتے ہیں۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کے چنندہ امیرکبیر دوستوں کے لئے ”امرت کال“ ہے جبکہ باقی لوگوں کے لئے یہ ”وش کال“ ہے۔