ایشیاء

اے ڈی بی بنگلہ دیش میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں مدد کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے عبوری حکومت کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

ڈھاکہ: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے عبوری حکومت کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

منیلا میں مقیم قرض دہندہ نے پریشان حال جنوبی ایشیائی معیشت کی مدد کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اے ڈی بی جنوبی ایشیا کے ڈائرکٹر جنرل ٹیکو کونیشی کی قیادت میں ایک سینئر وفد نے اتوار کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔

اے ڈی بی کے سینئر افسر نے کہا کہ بینک کی بنگلہ دیش میں کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ ملک میں اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات شروع کرنے کے لیے عبوری حکومت کی مدد کرنے کا خواہش مند ہے۔

یونس نے اے ڈی بی کے وفد کو بتایا کہ وہ گراؤنڈ زیرو پوزیشن میں ہیں۔

بنگلہ دیش میں اصلاحات کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، یونس نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ حکومت نے عدلیہ، انتخابی نظام، انتظامیہ، پولیس، انسداد بدعنوانی کمیشن اور آئین میں اصلاحات کے لیے چھ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔